ولادی میر پیوٹن نے روس میں اینٹی کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا

 پیوٹن: اینٹی کورونا ویکسی نیشن کا اعلان فائل فوٹو پیوٹن: اینٹی کورونا ویکسی نیشن کا اعلان

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ملک میں اینٹی کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے سے روس بھر میں کورونا ویکسین کی عوامی مہم شروع ہو گی۔

رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں اساتذہ اور شعبہ طب سے وابستہ لوگوں کو ویکسین دی جائے گی۔

دوسری جانب برطانوی وزارت صحت نے بھی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیسن اینڈ ہیلتھ کئیر پروڈکشن ریگولیٹری نے ویکسین کی منظوری دی جو اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی۔ فائزر اور بائیوٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی فراہمی 7 سے 9 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

برطانیہ نے4 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دیا تھا جو 20 لاکھ افراد کیلئے کافی ہوں گی۔ سب سے پہلے ان لوگوں کو خوراک دی جائے گی جن کو اشد ضرورت ہے۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین بوڑھے افراد سے پہلے موٹاپے کا شکار شہریوں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک ہیلتھ انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں اور ایسے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات دگنے ہیں۔

ویکسین کی پہلی کھیپ میں ایک کروڑ خوارکیں برطانوی حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ یہ دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو کم سے کم وقت10 ماہ میں تیار ہوئی۔

اس ویکسین کے95 فیصد نتائج درست آئے ہیں۔ برطانیہ کے ہیلتھ سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہم ویکسین عوام تک پہنچانے کیلئے پہلے ہی تیاری کر رکھی ہے۔ برطانیہ میں 16 لاکھ 43 ہزار کورونا کیسز اور59ہزار51 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ادویات ساز بین الاقوامی کمپنیوں فائزر اور بائوٹیک کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ ویکسین نوے فیصد لوگوں کو کورونا کی لپیٹ میں آنے سے بچا سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین دستیاب ہونے کے باوجود لوگوں کو کورونا ایس او پیز کا خیال رکھنا ہوگا۔ ماسک پہننا، سماجی فاصلے کا خیال، کورونا کے ٹیسٹ اور متاثرہ افراد کو قرنطینہ کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

برطانوی سیکریٹری صحت میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ دوا کو عوام تک پہنچانے کے لیے ویکسینیشن کلینک ہفتے کے ساتوں دن کھلیں گے اور مختلف مقامات پر قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا’اس بات کا یقین نہیں دلا سکتے کہ زندگی کب معمول پر آئے گی، عوام کو تحمل کا مظاہرہ کرنا گا‘۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک انسان کو محفوظ کرنے کے لیے ویکسین کی کم از کم دو خوراک دینی ضروری ہو گی۔

install suchtv android app on google app store