انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: امریکی اٹارنی جنرل

امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار فائل فوٹو امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار

امریکی اٹارنی جنرل ولیم بار کا کہنا ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

ولیم بار کے مطابق اب تک کہیں سے بھی دھاندلی کا کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جو نتائج پر اثر انداز ہوا ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ تحقیقات کر رہے ہیں تاہم اب تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جو ان الزامات کو ثابت کرسکے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ہارنے والی ریاستوں میں انتخابی نتائج کو چیلنج کر رکھا ہے جب کہ انہیں ریاست پنسلوانیا میں دو مرتبہ عدالت سے بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں لور کورٹ کے بعد فیڈرل اپیل کورٹ نے بھی ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوے کو مسترد کردیا۔

install suchtv android app on google app store