کویت میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کے لیے نئی سہولت متعارف

کویت سٹی فائل فوٹو کویت سٹی

کویت سٹی کویتی حکام نے کویت میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کے لیے نئی سہولت کا آغاز کردیا۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے گھریلو ملازمین کو ڈرائیور کے اقامے کی منتقلی کی اجازت دے دی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے گھریلو ملازمین یا اس پیشے سے ملتی جلتی حیثیت رکھنے والے افراد کے اقاموں کو ڈرائیور کے اقامے پر منتقلی کی اجازت دے دی ہے اس سے قطع نظر کہ اس کے آبائی ملک میں ڈرائیونگ کا لائسنس جاری ہوا ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ریذیڈنسی امور بریگیڈیئر جنرل حماد التوالہ نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا کہ انہیں ڈرائیور کے پیشے میں گھریلو ملازمین کی منتقلی کی منظوری اور دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store