سعودی عرب کی اسرائیل کودبئی کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

سعودی عرب کی اسرائیل کودبئی کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت فائل فوٹو سعودی عرب کی اسرائیل کودبئی کیلئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

سعودی عرب نے اپنے مفادات کے لئے فلسطین کاز قربان کر دیا غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی اسرائیل سے متحدہ عرب امارات کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہو گی۔

صیہونی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب اثرات نظر آنے لگے مظلوم فلسطینوں کے زخموں پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی نمک پاشی جاری ہے۔

صیہونی ریاست اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پروان چڑھنے لگے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انجام پانے والی پروازوں کو سعودی عرب کی فضائی حدود کو استعمال کر نے کا پر وانہ مل گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو چار دن کےلیےسعودی فضائی حدوداستعمال کرنےکی اجازت ہوگی جبکہ اسرائیل کودیگرممالک کےلیےسعودی حدوداستعمال کرنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

اسرائیل سےدبئی کےلیےپہلی پروازآج روانہ ہو گی،،ادھر سعودی عرب نے ابھی تک اس خبرکی تصدیق نہیں کی۔

install suchtv android app on google app store