اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب کے بعد مصر کا دورہ شیڈول

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فائل فوٹو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نے سعودی عرب کے بعد مصر کا دورہ پلان کر لیا۔

اسرائیلی وزیراعظم چند ہفتوں کے دوران مصر کا دورہ کریں ‌گے جہاں وہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں‌کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق حکومت متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے بعد دوسرے عرب ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوشش کررہی ہے۔

حکومت کی ان کوششوں میں مصر کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا بھی شامل ہے نیتن یاہو نے دو ہزار دس میں مصر کا دورہ کیا تھا۔ دورے کے کچھ ہی دنوں بعد مصری صدر حسنی مبارک کا تختہ الٹ گیا۔

 

install suchtv android app on google app store