عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ فائل فوٹو عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ بہت سے ملکوں میں چھٹیوں کا موسم قریب آرہا ہے، لوگ تہواروں کے موقع پر قریب رہنا چاہتے ہیں لیکن یہ وقت ایسا نہیں ہے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وائرس نے تہواروں کو منانے کا انداز بدل دیا ہے، عالمی برادری کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

دوسری جانب برطانیہ نے کورونا وائرس پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا پر قابو پانے کا دعویٰ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں کورونا مریضوں میں30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

میٹ ہینکوک نے کہا کہ کورونا کیسز میں کمی کی بنیادی وجہ پابندیاں کامیاب ہونا ہے جبکہ 7 مختلف ویکسینز کی 357 ملین ڈوز کے حصول کے لیے معاہدہ کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 6 کروڑ 35 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 لاکھ 73 ہزار 741 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 4 کروڑ 39 لاکھ 80 ہزار97 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 81 لاکھ 30 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 2 لاکھ 74 ہزار 332 اموات اور ایک کروڑ 39 لاکھ 19 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 659 اور 94 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار165 اور 63 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

install suchtv android app on google app store