کنگ عبدالعزیز بندرگاہ سے متعلق سعودی حکومت نے اہم خبر جاری کر دی

کنگ عبدالعزیز بندرگاہ فائل فوٹو کنگ عبدالعزیز بندرگاہ

سعودی محکمہ کسٹم نے کنگ عبدالعزیز بندرگاہ میں انواع و اقسام کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کردیا، نیلامی مشترکہ کسٹم نظام کے مطابق ہوگی۔

سعودی محکمہ کسٹم کا کہنا ہے کہ نیلامی اتوار کی صبح 10 بجے کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کے کسٹم سیکشن میں ہوگی، جو لوگ نیلامی میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں 50 ہزار ریال انشورنس کے طور پر جمع کروانے ہوں گے۔

سعودی کسٹم کے مطابق مبینہ رقم کا مصدقہ چیک کنگ عبدالعزیز بندرگاہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل کے نام سے جمع کرانا ہوگا، نیلامی کا فیصلہ ہونے پر نیلام شدہ سامان پہلی فرصت میں کسٹم یارڈ سے نکالنا ہوگا اس کے لیے کسٹم ڈائریکٹر جنرل کے نام نیلام شدہ سامان کی مکمل قیمت کا چیک جمع کرانا ہوگا۔

علاوہ ازیں نیلامی کی رقم کے تناسب سے 2.5 فیصد نیلامی فیس بھی جمع کروانی ہوگی۔

سعودی کسٹم کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت تک سامان نہ نکالا گیا تو ایسی صورت میں اس کا کارایہ وصول کیا جائے گا اور نیلام شدہ سامان دوبارہ فروخت کردیا جائے گا۔

کسٹم حکام نے تاکید کی کہ نیلامی میں شرکت کرنے والوں کو وزارت صحت کی مقرر کردہ ایس او پیز کی پابندی بھی کرنا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store