ایران کے معروف ایٹمی سائنس دان کو قتل کر دیا گیا: ایرانی میڈیا

 ایٹمی سائنس داں محسن فخری زادہ فائل فوٹو ایٹمی سائنس داں محسن فخری زادہ

تہران کے علاقے دماوند میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کےمعروف ایٹمی سائنس دان کو قتل کر دیا گیا۔ ایٹمی سائنس داں محسن فخری زادہ کو جمعے کی شام قتل کیا گیا۔

فائرنگ سے قبل محسن فخری زادہ کی گاڑی کے قریب دھماکا بھی ہوا۔ دھماکے میں فخری زادہ کے دیگر ساتھ زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محسن فخری زادہ عرصے سےاسرائیلی دہشت گردایجنسی موسادکے ہٹ لسٹ پرتھے ایرانی وزیر خارجہ نے قتل میں اسرائیل کا ہاتھ قرار دے دیا۔

install suchtv android app on google app store