برلن میں جرمن چانسلر پر حملے کی کوشش، جانیے واقعے کی تفصیلات

 کار ٹکر فائل فوٹو کار ٹکر

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر کے دفتر کے گیٹ سے ایک شخص نے کار ٹکرا دی۔

برلن پولیس کے مطابق جرمن چانسلر کے دفتر کی عمارت سے گاڑی ٹکرانے کا واقعہ رونما ہوا ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا ہے کہ گاڑی ٹکرانے کے بعد ڈرائیورکو وقوعہ سے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جب پولیس ترجمان سے پوچھا گیا کہ کیا پولیس کو کسی شدت پسند حملے کا شبہ ہے تو انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی شدت پسند حملے کا شبہ نہیں ہے ہم اس وقت اس مفروضے کی بنیاد پر کام نہیں کر رہے۔

گیٹ سے ٹکرانے والی گاڑی پر سفید رنگ سے دو نعرے درج تھے۔گاڑی کے ایک جانب لکھا تھا کہ ‘میں بچوں اور معمر افراد کے قتل کی مذمت کرتا ہوں’ اور دوسری جانب لکھا تھا کہ ‘عالمگیریت کی سیاست’ روکی جائے ۔

install suchtv android app on google app store