غندہ گردی کرنے والوں کو سیدھا کرنے کیلئے پولیس نے انوکھا انداز ڈھونڈ لیا

غندہ گردی فائل فوٹو غندہ گردی

بھارتی پولیس نے علاقے میں غندہ گردی کرنے والوں کو سیدھا کرنے کیلئے انوکھا انداز ڈھونڈ لیا، ہفتے میں ایک دن ورزش کرانے کیلئے تھانے طلب کیا جاتا ہے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پولیس نے علاقے کے غنڈوں کو راہ راست پر لانے کے لیے نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو اندور کے راؤ جی بازار پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی نے علاقے کے غنڈوں کو تھانے بلا کر ان سے ورزش کروائی اور انہیں نصیحت کی وہ مجرمانہ سرگرمیوں سے دور رہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش ویاس نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کہا گیا ہے کہ وہ ہر اتوار کو تھانے میں حاضری دیں اور اپنی ذاتی معلومات کے حوالے سے آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مہم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے لیے طے ہوا تھا کہ علاقے کے بدمعاشوں اور غنڈوں کو ہر اتوار پولیس اسٹیشن بلایا جائے گا۔ ان کی انفارمیشن باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کی جائے گی اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ جرائم کی دنیا سے خود کو دور رکھیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں تھانے میں جسمانی ورزش کرنے کا بھی کہا ہے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ انہیں جسمانی تندرستی کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ راجیش ویاس کا مزید کہنا تھا کہ ورزش کروانے کے حوالے سے غنڈوں کی طرف سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store