برطانیہ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان فائل فوٹو برطانیہ میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

برطانوی وزیر اعظم نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے کہا ہے کہ 2 دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد جم اور دکانیں بھی 2 دسمبر سے کھل جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے جبکہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں۔

دوسری جانب معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مؤثر قرار دے دیا گیا ہے۔ اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں۔ تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کم قیمت اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔

install suchtv android app on google app store