چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا

کورونا فائل فوٹو کورونا

چین کے سب سے بڑے تجارتی و کاروباری مرکز شنگھائی میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا۔

چینی میڈیا نے مقامی طور پر دو افراد میں کورونا وائرس کی منتقلی اور ایک شہری کے بیرون ملک سے لوٹنے پر کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔

میونسپل ہیلتھ کمیشن نے نئے کورونا کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے پڈونگ ایریا کے رہائشی ہیں اور وہ کورونا کے شکار افراد سے رابطے میں رہے جس سے وہ کورونا کا شکار ہوگئے۔

بیرون ملک سے آنے والا کیس جرمن شہری کا ہے جو 8 نومبر کو شنگھائی ایئرپورٹ پر پہنچا تھا اور طبی معائنے کے بعد اس میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں۔

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پرواز میں سفر کرنے والے تمام افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ اتور تک بیرون ملک سے رپورٹ ہونے والے کورونا کسیز کی تعداد 960 ہوگئی ہے جس میں سے 901 صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ 59 افراد زیرعلاج ہیں۔

دوسری جانب غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرنیوزی لینڈ کے عملے کو شنگھائی میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔18 نومبر کو جب پرواز نے شنگھائی کے لیے اڑان بھری تو عملے کا کورونا ٹیسٹ منفی تھا لیکن 22 نومبر کو عملے کے ایک رکن میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد پورے عملے کو شنگھائی میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store