ہنگری روسی ویکسین حاصل کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا

کورونا ویکسین فائل فوٹو کورونا ویکسین

ہنگری روسی ویکسین حاصل کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

ہنگری نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے روس میں تیار کی جانے والی ویکسین اسپوتنک V وصول کر لی ہے، اس طرح ہنگری یہ ویکسین حاصل کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اسپوتنک ویکسین کے انجیکشنز ایک خصوصی فلائٹ پر ہنگری بھجوائے گئے، طیارے میں موجود فریج کا درجہ حرارت ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لیے منفی 18 سینٹی گریڈ رکھا گیا۔

اس ویکسین کے بارے میں گزشتہ ہفتے روسی کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ انسانی صحت کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے 92 فی صد مؤثر ہے۔

ہنگری کے حکام نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے خبر دی کہ بڈاپسٹ کو روسی ساختہ ویکسین سمیت دیگر ادویات کے 10 نمونے موصول ہو چکے ہیں، ادویات کی افادیت جانچنے کے لیے لیبارٹری ٹرائلز کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ لیبارٹری ٹیسٹس کی مدد سے اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ ملک میں انھیں استعمال کے لیے کب تک منظور کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ روسی کورونا ویکسین لاطینی امریکی ملک وینز ویلا نے بھی حاصل کی تھی، جس پر وینز ویلا کے صدر نے روس کا شکریہ ادا کیا، وینرویلا اسپوتنک وی حاصل کرنے والا پہلا لاطینی امریکی ملک بنا تھا۔

install suchtv android app on google app store