دنیا بھر میں 4 کروڑ 83 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

دنیا بھر میں 4 کروڑ 83 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر فائل فوٹو دنیا بھر میں 4 کروڑ 83 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر

دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ89 لاکھ83 ہزار531افراد متاثر اور 13 لاکھ93ہزار571 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 4 کروڑ76لاکھ 5 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ68لاکھ 24ہزار439 زیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 62ہزار696 اموات اور ایک کروڑ25 لاکھ 88 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار773 اور91لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار197 اور 60 لاکھ71 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

فرانس میں 21 لاکھ 40ہزار سے زائد افراد متاثر اور48 ہزار732 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد36 ہزار179 ہے۔

اسپین میں 15 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 42 ہزار 619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ12 ہزار کورونا کیسز اور55 ہزار24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

install suchtv android app on google app store