جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

 جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے فائل فوٹو جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو ہونے والی کابینہ کے اعلان کی تقریب کو کورونا وائرس کے باعث محدود رکھا جائے گا۔

معاونین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہار تسلیم نہ کرنے کے باوجود جوبائیڈن اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے جبکہ جوبائیڈن کی جانب سے نامزد وائٹ ہاؤس چیف رون کلین اقتدار کی منتقلی پر زور دے رہے ہیں۔

رون کلین کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ، وفاقی ایجنسی جنرل سروس ایڈمنسٹریشن اقتدار کی منتقلی کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن امریکہ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق جوبائیڈن 273 الیکٹورل ووٹ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ریپبلیکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹوں کی تعداد 213 ہے۔

سی این این کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں 20 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں جس کے بعد ان کے الیکٹرول ووٹوں کے کل تعداد 270 سے تجاوز کر گئی ہے۔

سی این این کے مطابق جو بائیڈن کی جیت کے ساتھ ہی کملا ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون اور سیاہ فام نائب صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی سینیٹر کملا ہیرس کی والدہ انڈیا جبکہ والد جمیکا میں پیدا ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store