ماسکو ضرورت مند ممالک کو کورونا وائرس ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے: پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن فائل فوٹو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ‘جی 20’ ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے معاشی بحران کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہرایک کو موثر اور محفوظ ویکسینز دستیاب ہونی چاہئیں۔ روسی صدر نے بتایا کہ اسپوتنک دنیا کی پہلی رجسٹرڈ ویکسین ہے جبکہ دوسری ویکسین ‘ایپی ویک کورونا’ بھی تیار ہے۔ روس کے صدر کا کہنا تھا کہ تیسری روسی ویکسین بھی جلد آ رہی ہے۔

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی جی 20 سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے۔ 15ویں جی 20 سربراہی کانفرنس کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں شریک دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے سربراہان نے کرونا وائرس کی ویکسین اور ادویات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور اس وبا سے لڑنے والے غریب ممالک کی مدد کرنے کا عہد کیا ہے۔

کانفرنس سے ابتدائی خطاب میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہم کرونا کی ویکسین، علاج اور اس کی تشخیص کے آلات کی تیاری کے بارے میں پرامید ہیں لیکن ہمیں تمام لوگوں کے لیے کم قیمت اور منصفانہ رسائی کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سال غیر معمولی تھا۔ کورونا وبا نے پوری دنیا کو اقتصادی اور سماجی نقصان پہنچایا۔ کورونا بحران کو سر کرنے کے لیے عالمی تعاون سے کوششیں جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store