ہمیں تجارت اور افراد کی نقل وحرکت کے لیے سرحدوں کو دوبارہ کھولنا ہوگا: شاہ سلمان

شاہ سلمان فائل فوٹو شاہ سلمان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ تمام اقوام تک کم لاگت میں کورونا ویکسین پہنچانا ہوگی۔

سعودی عرب کی قیادت میں گروپ 20 کے ورچوئل سربراہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ سال غیر معمولی تھا۔ اس سال دنیا معاشی بحران سے دوچار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد ہے کہ جی20 کانفرس اہم اور فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ ہم نے وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے 21 بلین ڈالرزکی امداد کی ہے۔ قرضوں کی ادائیگی معطل کر کےغریب ممالک کو فوری امداد فراہم کی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ہمیں تجارت اور افراد کی نقل وحرکت کے لیے اپنی سرحدوں کو دوبارہ کھولنا ہوگا۔ کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے ویکسین کی تیاری میں پیشرفت پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کو منصفانہ اور سستے داموں مہیا کرنا ہوگا۔ عالمی معیشت میں استحکام کے حصول کے لیے بروقت پالیسیوں کو نافذالعمل بنایا جائے۔کورونا وبا کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس نے کورونا ویکسین دیگر ممالک کو دینے کی پیش کش کی ہے۔ ضرورت کے مطابق دیگر ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نے جی 20 ممالک کے سربراہان نے کہا کہ کورونا کے باعث عالمی سطح پر 56 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے معیشت کو بچانے کے لیے 11کھرب ڈالر سے زائد کی رقم لگائی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store