کورونا کا تیزی سے پھیلاو، ترکی کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کورونا کا تیزی سے پھیلاو، ترکی کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو کورونا کا تیزی سے پھیلاو، ترکی کا پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ترکی نے کورونا کیسز پر قابو پانے کے لیے پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں ہفتے کے اختتام تک جزوی لاک ڈاؤن ہو گا جبکہ سال کے اختتام تک اسکولز بھی بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں آن لائن ایجوکیشن کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس صرف ڈلیوری سروس مہیا کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 53 لاکھ 89 ہزار 369 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ 33 ہزار 19 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 3 کروڑ 85 لاکھ 29 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 55 لاکھ 26 ہزارزیرعلاج ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 52 ہزار 652 اموات اور ایک کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 559 اور 88 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار67 اور 58 لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

install suchtv android app on google app store