مصر میں امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ, دو امریکی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک

امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ فائل فوٹو امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

مصر میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے، واقعے میں مبینہ طور پر دو امریکی فوجیوں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بلیک ہاک یو ایچ۔60 ہیلی کاپٹر مصر کے سینا ریگستان میں گر کر تباہ ہوا، حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر جاسوسی پر تھا جو کہ علاقے میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا، ہیلی کاپٹر میں مبینہ طور پر دو امریکی فوجیوں سمیت تین شہریوں کی موجودگی کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہوئے ، جن میں ایک فرانسیسی اور ایک چیک جمہوریہ کا شہری بھی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store