عدالت نے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کوعبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی فائل فوٹو بھارتی اینکر ارنب گوسوامی

متنازع بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو بمبئی ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے انکار کردیا۔

بھارت کے متنازع صحافی ارنب گوسوامی کو گرفتاری کے بعد ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑگئی۔ عبوری ضمانت کی درخواست بمبئی ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔

بامبے ہائی کورٹ نے اینکر کو ضمانت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کی جائے جس کے بعد صحافی کے وکیل نے علی بابا سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دے دی۔

ری پبلک ٹی وی کے ارنب گوسوامی کو 2 سال پرانے خود کشی کے مقدمے میں 4 نومبر کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کیس کی تحقیقات حال ہی میں دوبارہ کھولی گئی ہیں۔

ارنب گوسوامی کو 5 نومبر کو مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تو پولیس نے عدالت سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجا۔

خیال رہے کہ بھارتی اینکر کو 2018 میں 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر انوئے نائک اور ان کی والدہ کو خود کشی پر اکسانے کا مبینہ الزام ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اینکر سے ان کے اسٹوڈیو کو ڈیزائن کرنے والے آرکٹیکٹ کی موت میں مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store