ادویات کے معاملے میں غیرقانونی اقدام پربھاری جرمانے کے ساتھ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے؟

سعودی عرب فائل فوٹو سعودی عرب

سعودی حکومت نے ادویات کے معاملے میں کسی بھی قسم کے غیرقانونی اقدامات یا جرم کا ارتکاب کیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بھاری جرمانے کے ساتھ قید کی سزا بھی بھگتنا پڑے گی۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ہربل مرکبات یا دواؤں کے عناصر میں دھوکہ دہی پر ایک کروڑ ریال جرمانہ اوردس برس قید کی سزا ہوگی۔

پبلک پراسیکوشن نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ جڑی بوٹی یا ادویہ کے ترکیبی عناصر میں دھوکہ دہی کریں گے یا دھوکہ دہی کی کوشش کریں گے۔

اس کے علاوہ زائد المعیاد، غیر رجسٹرڈ، ملاوٹی، ناقابل استعمال مرکب یا جڑی بوٹی فروخت کریں گے اور سعودی عرب میں ایسی کوئی چیز برآمد کریں گے یا ایسی کسی دوا کی تشہیر کرتے پائے جائیں گے تو انہیں دس برس تک قید اور ایک کروڑ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی،بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں پر کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جاسکے گا۔

install suchtv android app on google app store