بارش میں چہل قدمی کرنے والا شخص آسمانی بجلی سے کیسے بچا؟ دیکھیے ویڈیو میں

آسمانی بجلی فائل فوٹو آسمانی بجلی

بارش میں چہل قدمی کرنے والے شخص کی چھتری پر بجلی گر گئی جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین ششدر رہ جاتے ہیں البتہ کچھ ایسے حقیقی واقعات کی ویڈیوز بھی سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

جاری ہونے والی ویڈیو امریکی ریاست ساؤتھ کیلورینا کی ہے جس میں ایک شخص کو بارش کے دوران چھتری لے کر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے شخص نے بارش کے پانی سے بچنے کے لیے چھتری کا سہارا لیا اور وہ کہیں کام سے نکلا تو اسی دوران اُس کے بالکل قریب آسمانی بجلی گری۔

دیکھا جاسکتا ہےکہ بجلی گرنے کے بعد چھتری اُس شخص کے ہاتھ سے چھوٹ گئی اور پھر پگھل گئی جبکہ قریب میں موجود پانی بھی فضا میں بلند ہوا۔

آسمانی بجلی گرنے کے فوری بعد چھتری لے کر چلنے والا شخص بھی زمین سے ایک فٹ اوپر اچھلا جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہےکہ اُسے بھی چوٹ آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو نارتھ کیلورینا کے اسکول کی ہے البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ واقعہ کب پیش آیا اور اس میں کیا نقصان ہوا۔

install suchtv android app on google app store