دنیا بھرمیں مصنوعات کا بائیکاٹ، فرانسیسی حکومت کو اربوں ڈالر کا نقصان

فرانسیسی صدر فائل فوٹو فرانسیسی صدر

دنیا بھرمیں مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد مسلم ممالک کے ساتھ فرانس کی سو ارب ڈالر کی تجارت خطرے میں پڑ گئی، جس سے فرانسیسی حکومت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

فرانس س میں توہین آمیزخاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان کیخلاف مسلم ممالک سراپا احتجاج ہیں اور دنیا بھر میں نبی مہربانﷺکی محبت میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔

مسلم ممالک کے ساتھ فرانس کی سو ارب ڈالر کی تجارت خطرے میں پڑ گئی، جس سے فرانسیسی حکومت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔

ترکی فرانس کی سب سے بڑی برآمدی مارکیٹ ہے، ترک صدر پہلے ہی عوام سے فرانسیسی مصنوعات بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

ترکی کا فرانس کے خلاف سفارتی اورقانونی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے دوست ممالک سےبھی مہم کاحصہ بننےکی اپیل کی جبکہ جامعہ الازہر کےسربراہ نے عالمی برادری سےاسلام اورمسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دینے کام

ترکی میں فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ اردن کی تمام مارکیٹس سے فرانسیسی مصنوعات ہٹادیں گئیں۔

install suchtv android app on google app store