سعودی حکام نے غیرملکی کارکنان کو سنادی اچھی خبر، جانیے تفصیلات

شاہ سلمان اور محمد بن سلمان فائل فوٹو شاہ سلمان اور محمد بن سلمان

سعودی وزارت صحت نے غیر ملکی صحت عملے کے لیے سالانہ الاؤنس بحال کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے، عمل درآمد یکم جنوری 2021 سے ہوگا، موثر بماضی نہیں ہوگا۔

سیکرٹری افرادی قوت عبدالرحمان العیبان نے ایک قرارداد جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ کابینہ کی جنرل کمیٹی کی سفارش پر ایوان شاہی نے وزارت صحت کے ماتحت کام کرنے والے غیرملکیوں کے سالانہ الاؤنس بحال کرنے کی منظوری دی ہے۔

منظوری کے سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کارکردگی سمیت مقررہ معیار پالیسی اور ضابطہ جات کو مدنظر رکھ کر ہی غیرملکی صحت ملازمین کو سالانہ الاؤنس دیا جائے۔

دوسری ہدایت یہ کی گئی کہ الاؤنس یکم جنوری 2021 سے موثر ہوگا اور یہ موثر بماض نہیں ہوگا، سرکاری اداروں کے غیرملکی ملازمین کو سالانہ الاؤنس دینے کے سلسلے میں چھ رمضان 1440ھ کو وزارت شہری خدمات کی جانب سے جاری کردہ لائحہ عمل کی پابندی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store