ترک صدر کا ترکی میں فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا حکم

ترک صدر فائل فوٹو ترک صدر

یورپ میں اسلام اور مسلمان دشمنی وبا کی صورت میں پھیل رہی ہے،مسلمانوں کے کاروبار، گھروں، اسکولوں اور مساجد پر ہر روز حملے ہو رہے ہیں۔

ترک صدر طیب ایردوان نے اپنے عوام کو فرانسیسی مصنوعات نہ خریدیں کا حکم دے دیا۔

دنیا بھر میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائے جانے کے بعد ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے بھی اہم بیان جاری کیا گیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترکی میں فرانسیسی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا حکم دے دیا،،ترک صدر نے کہا کہ فرانس میں بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اس لیے ترک عوام کو کہتا ہوں کہ فرانسیسی مصنوعات نہ خریدیں۔

ترکی کے علاوہ مختلف مسلم ممالک میں بھی فرانس کےبائیکاٹ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کویت اور قطر فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنے والے پہلے دو ممالک تھے جس کے بعد دیگر ممالک بھی ایسے اقدامات کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store