سنگ دل بھائی نے چھری کے وار سے بہن کو کیوں قتل کر دیا؟

قتل کیس فائل فوٹو قتل کیس

اردن میں سنگ دل بھائی نے چھری کے پے در پے وار کرکے بے دردی سے بہن کو قتل کر دیا۔

افسوسناک واقعہ اردن کے دوسرے بڑے میٹروپولیٹن شہر اربد میں پیش آیا، جہاں بھائی نے طیش میں بہن کو بے رحم سے موے کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا اور دوران تفتیش بھائی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے باورچی میں رکھی چھری سے بہن کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر طیش میں آکر بہن کی جان لی، بھائی کو 24 سالہ بہن پر شک تھا اور ناپسندیدگی کی بنا پر اس نے قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا۔

لڑکی پر چھری کے متعدد وار کیے گئے کیونکہ بھائی کو اس کے گھر سے باہر جانا اور دیر تک نہ لوٹنا اچھا نہیں لگتا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مزید تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store