گھانا ریپلیک میں چرچ کی چھت گرنے سے 22 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی

  • اپ ڈیٹ:
 گھانا ریپلیک میں چرچ کی چھت گرگئی فائل فوٹو گھانا ریپلیک میں چرچ کی چھت گرگئی

گھانا میں زیر تعمیر تین منزلہ چرچ کی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک گھانا میں تین منزلہ چرچ کی چھت اُس وقت منہدم ہوگئی جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ عبادت میں مصروف تھے۔ عمارت گرنے سے 22 افراد ہلاک ہوگئے، ملبے سے 15 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں حادثے میں 11 خواتین، 10 مرد اور ایک بچی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
عمارت منہدم ہونے کے وقت عمارت میں 60 سے زائد افراد موجود تھے اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تین منزلہ چرچ کی عمارت میں 1994 سے تعمیراتی کام جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store