کابل: سڑک کنارے بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی

  • اپ ڈیٹ:
کابل سڑک کنارے بم دھماکہ فائل فوٹو کابل سڑک کنارے بم دھماکہ

افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت جب بس کابل سے غزنی جا رہی تھی۔

ترجمان غزنی نے بتایا کہ بم دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے

install suchtv android app on google app store