افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 15افراد جاں بحق

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 15افراد جاں بحق فائل فوٹو افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 15افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے باہر بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق بھگڈر قونصل خانے کے باہر ویزا کے حصول کے وقت مچی، قونصل خانے کے باہر 3 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔

ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 11 خواتین ہیں جب کہ زخمی ہونے والے افراد میں بزرگ بھی شامل ہیں۔

چند روز قبل افغان صوبے غور میں ہونے والے بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٖغور کے دارالحکومت فیروز کوہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے قریبی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔

install suchtv android app on google app store