بھارتی ماں نے اپنے ہی بچے کو باتھ روم کی کھڑی سے باہر پھینک دیا

گرفتاری فائل فوٹو گرفتاری

امریکی نژاد بھارتی ماں نے جنم دینے کے بعد بچے کو باتھ روم کی کھڑی سے باہر پھینک دیا۔

23 سالہ سفاک خاتون نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے نوزائیدہ پر ذرا بھی ترس نہ کھایا اور بے رحمی سے پھینک دیا۔

پولیس نے سبیتا نامی خاتون کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کیا تو دوران تفتیش اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ سبیتا نے بتایا کہ اس نے باتھ روم میں بچے کو جنم دیا اور اپنے ہاتھوں سے آنوال نال کو کاٹنے کے بعد بچے کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔

سبیتا کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اکیلی تھی اور گھبرا گئی تھی، اپنے خون آلود کپڑے دھو ڈالے اور پھر سو گئی۔

پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کے رونے کی آواز سنی اور قریب جا کر دیکھا تو بے لباس بچہ زمین پر زخمی پڑا تھا، پولیس کو اطلاع دی گئی اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچہ کو سر اور چہرے پر چوٹیں آئیں اور جسم پر گہرے زخم آئے، بچوں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

install suchtv android app on google app store