ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے: رجب طیب اردوان

 رجب طیب اردوان فائل فوٹو رجب طیب اردوان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم ہر شعبے میں آذربائیجان کی مدد کرنا جاری رکھیں گے۔

انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’ایک ملت دو حکومتیں‘ کے نقطہ نظر سے ہم آذربائیجان کا وطن کی خاطر ان کی جدوجہد میں ساتھ دیتے رہیں گے۔

گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں ترک صدر نے آذربائیجان کو اس کی یوم آزادی پر مبارک باد بھی پیش کی، انھوں نے لکھا ’میں ترکی کے قلبی دوست اور برادر ملک آذربائیجان کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔‘

صدر اردوان نے اپنے ٹویٹ میں آذری صدر الہام علییف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

گزشتہ روز اپنے ایک اور بیان میں ترک صدر نے آرمینی حملوں پر مغربی ممالک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ مغربی ممالک آرمینی حملوں کے مقابل آذربائیجان کا ساتھ نہیں دے رہے۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ منسک کے تین ممالک امریکا، روس اور فرانس آرمینیا کو اسلحے کی امداد فراہم کر رہے ہیں، اور اس سب کے مقابل ہمارے آذری بھائی سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے زیادہ قدرتی عمل اور کیا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے جس کے بعد فریقین نے ایک دوسرے پر حملے روک دیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store