محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہِ خیال

محمد بن سلمان اور روسی صدر فائل فوٹو محمد بن سلمان اور روسی صدر

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والے رابطے میں دونوں رہنماؤں نے تیل منڈیوں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک کے معروف گروپ اوپیک پلس کے معاہدوں کے نفاذ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

کریملن سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کو دونوں رہنماؤں نے عالمی تیل منڈی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے اس شعبے میں قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کرونا وائرس ویکسین سے متعلق بھی گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششوں میں تعاون اور مملکت میں کرونا کے علاج کے لیے روس کی تیار کردہ نئی ویکسین سپوتنک کے استعمال کے امکان سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

install suchtv android app on google app store