سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کر دیا گیا، جانیے تفصیلات

غیر ملکی فائل فوٹو غیر ملکی

سعودی عرب میں پولیس نے فراڈ کے الزام میں کئی غیر ملکیوں کو حراست میں لیا ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مارکیٹ میں جعلی سینیٹائزر فروخت کیے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق جعلی سینیٹائزر تیار اور فروخت کرنے پر متعدد غیر ملکیوں کو ایک ایک سال قید اور ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان عبد الرحمن الحسین نے کہا ہے کہ مذکورہ غیر ملکی نے اپنی رہائش کو کارخانے میں بدل رکھا تھا جہاں وہ کورونا وائرس بحران سے فائدہ اٹھا کر جعلی سینیٹائزر تیار کررہے تھے۔

ان کے ٹھکانے سے جعلی سینیٹائزر کی 39 ہزار بوتلیں ضبط کی گئی ہیں جبکہ سینیٹائزر تیار کرنے کے آلات اور اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔

معلوم ہوا کہ مذکورہ افراد وہاں مختلف قسم کے جعلی کاسمیٹکس بھی تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا کرتے تھے، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف سزا ہوئی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق سزا مکمل کرنے کے بعد انہیں ملک سے بیدخل کر دیا جائے گا اور انہیں بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store