بحرین نے اسرائیل کےساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلئے

بحرین نے اسرائیل کےساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلئے فائل فوٹو بحرین نے اسرائیل کےساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلئے

فلسطینی قوم اور ان کی جدوجہد کے ساتھ دھوکہ ہو گیا،بحرین نے اسرائیل کےساتھ باضابطہ طورپرسفارتی تعلقات قائم کرلئے۔

دونوں ممالک نے منامامیں ہونے والی تقریب میں مشترکہ اعلامیہ پردستخط کر دیئے

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر کے فلسطین کاز کو قربان کر دیا۔۔

بحرین نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے مشترکہ اعلامیہ پردستخط کر دیئے،،بحرین اور اسرائیل کے سمجھوتے کو امن معاہدہ اور باضابطہ طورپرسفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلامیہ قرار دیا جا رہا ہے۔۔

اسرائیل اور بحرین کے درمیان فضائی، سیاحت، سائنس و ٹیکنالوجی، صحت ، سرمایہ کاری، ذرعی، توانائی،پانی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کی برقراری پر باقاعدہ طور پر دستخط ہوئے۔

بحرین کے غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی فلسطینیوں پہ ظلم عظیم بن کر ٹوٹی،،ماناما میں ہونے والے تقریب نے فلسطینیوں کے زخموں کو ہرا کردیا ۔۔

بحرین مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات ،مصر،اردن کے بعدچوتھاعرب ملک ہے جس نے اسرائیل کوتسلیم کیاہے۔۔ادھر بحرین کے عوام نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے صیہونی حکومت اور بحرین کے تعلقات کی بحالی پر مخالفت کا اعلان کر دیا۔

install suchtv android app on google app store