18 ملکوں کی ایلومینیم مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد، امریکا نے فیصلہ سنادیا

ٹرمپ انتظامیہ فائل فوٹو ٹرمپ انتظامیہ

ٹرمپ انتظامیہ نے اٹھارا ممالک سے ایلومینیم مصنوعات کی تجارت پر اربوں ڈالرز کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدرات سنبھالنے کے بعد سے امریکا چین سمیت متعدد ممالک سے اشیاء کی تجارت پر نئے نئے ٹیکسز عائد کرچکا ہے، اسکے باوجود امریکا کی جانب سے ایلومینیم شیٹ مصنوعات پر ایک ارب چھیانوے کروڑ ڈالر کے نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں۔

امریکا کے وزیر تجارت ولبر روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئے ٹیکسز سے متعلق بتایا کہ جن ممالک سے ایلومینیم شیٹ سے بنی مصنوعات کی تجارت پر اربوں ڈالر کے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں ان میں، جرمنی، برازیل، بھارت اور بحرین سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے پرانے حریف ایران کے مالیاتی شعبے پر بھی مزید پابندیاں لگائی ہیں، جس میں زرعی اجناس، خوراک اور ادویات یا طبی آلات شامل ہیں۔

 

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل امریکا کی جانب سے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 10 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کردی گئی تھی جبکہ امریکا نے ایگزیکٹو آرڈر 13553 کے تحت سائبرنیٹ ورک میں شامل 47 ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئی تھی، اداروں میں ایک فرنٹ نامی کمپنی ہے جبکہ دوسری رانا انٹیلی جنس ہے۔

install suchtv android app on google app store