جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کردیا

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کردیا۔ فائل فوٹو امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کردیا۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے ساتھ مباحثے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی نائب صدر اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث ان کے ساتھ مزید مباحثے کرنے سے انکار کردیا۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ اب بھی کورونا میں مبتلا ہیں تو ان کے ساتھ دوسرا مباحثہ نہیں کروں گا اور میرے خیال میں انہیں اب بھی کورونا ہے، اس لیے ہمیں مزید مباحثہ نہیں رکھنا چاہیے۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ متعدد لوگ کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں اور یہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جب کہ میں صدر ٹرمپ کی تمام تر صورتحال سے پراعتماد نہیں کہ اس وقت ان کی کیا صورتحال ہے، ان سے مباحثے کا منتظر ہوں اور امید کرتا ہوں اس میں تمام پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ اور صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے درمیان تین میں ایک مباحثہ 29 ستمبر کو ہوچکا ہے جب کہ دوسرا مباحثہ 15 ستمبر اور آخری 22 ستمبر کوہونا ہے۔

امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ صدر ٹرمپ کےکورونا میں مبتلا ہونا کے بعد احتیاطی ہدایات پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔

دوسری جانب کورونا میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کہ وہ 15 اکتوبر کو میامی میں ہونے والے مباحثے کے منتظر ہیں۔

واضح رہےکہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کو سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال بھی منتقل کیا گیا تھا جہاں تین روز قیام کے بعد وہ واپس وائٹ ہاؤس منتقل ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store