یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک ہو گئے

یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک ہو گئے فائل فوٹو یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ، 25 افراد ہلاک ہو گئے

یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق طیارے میں ائیر فورس کیڈٹس سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں کیڈٹس بھی شامل ہیں جب کہ کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

جلتے ہوئے طیارے اور لوگوں کے نکلنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store