فلسطین نے عرب لیگ کی سربراہی لینے سے انکار کر دیا

عرب لیگ فائل فوٹو عرب لیگ

فلسطین نے اپنی باری آنے پر عرب لیگ کی سربراہی احتجاج کے طور پر لینے سے انکار کر دیا۔

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے رملہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور تعلقات قائم کرنے پر احتجاجاً عرب لیگ کی سربراہی لینے سے کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کےحالیہ اجلاس میں بعض با اثر عرب ممالک نے اسرائیل، یو اے ای اور بحرین کے تعلقات قائم ہونے کی مذمتی قرار داد کو مسترد کر دیا تھا۔

وزیر خارجہ ریاض المالکی نے واضح کیا کہ فلسطین عرب لیگ کی رکنیت سے دستبردار نہیں ہو رہا ہے۔ وہ عرب لیگ کا حصہ رہے گا۔واضح رہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک میں ہر سال لیگ کی سربراہی رکن ممالک کو دی جاتی ہے اس بار سربراہی فلسطین کے پاس آنا تھی۔

install suchtv android app on google app store