مشرق وسطیٰ میں عسکری برتری کیلئے اسرائیل کی مدد کریں گے، امریکی عزائم کھل کر سامنے آ گئے

مارک اَیسپر فائل فوٹو مارک اَیسپر

امریکی وزیر دفاع مارک اَیسپر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واشنگٹن مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی عسکری برتری قائم رکھنے میں اس کی مدد کرے گا۔

یہ بات مارک اَیسپر نے اسرائیلی وزیر دفاع بَینی گَینٹس کے ساتھ پینٹاگون میں ایک ملاقات کے موقع پر کہی۔ اَیسپر نے کہا کہ یہ بات امریکی اسرائیلیدفاعی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے کہ اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں حاصل عسکری برتری قائم رہنا چاہیے۔

اسرائیل خطے کا وہ واحد ملک ہے، جس کو امریکہ نے ایف پینتیس جنگی طیارے مہیا کر رکھے ہیں۔ اسرائیل یہ نہیں چاہتا کہ امریکا اب متحدہ عرب امارات کو بھی ایسے جنگی طیارے فراہم کرے۔

install suchtv android app on google app store