ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے لی گئی گاڑی واپس دینے سے انکار، سیلز مین بھی اغوا کرلیا گیا

کار فائل فوٹو کار

امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک شخص نے ڈیلر شپ سے گاڑی لے کر اسی گاڑی میں سیلز مین کو اغوا کرلیا، پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔

یوٹاہ پولیس کا کہنا ہے کہ 43 سالہ گبسن نامی شخص نے ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے لی گئی گاڑی واپس دینے سے انکار کردیا تھا اور خطرناک اسپیڈ پر گاڑی چلائی۔

مذکورہ شخص ڈیلر شپ سے گاڑی لے کر اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کر رہا تھا اور گاڑی میں اس کے ساتھ سیلز ایسوسی ایٹ بھی موجود تھا۔

گاڑی کچھ دور چلانے کے بعد سیلز مین نے کہا کہ گاڑی کو واپس موڑ لیا جائے تاہم گبسن نے گاڑی واپس لے جانے سے انکار کردیا۔

جب سیلز مین 911 کو فون کر رہا تھا تب اس نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگائی اور اس دوران اونچی آواز میں میوزک بھی چلا دیا۔

بعد میں گبسن نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گاڑی روکنے سے خوفزدہ تھا کیونکہ سیلز مین اس پر زور زور سے چلا رہا تھا اور اسٹیئرنگ کے ساتھ بھی زور آزمائی کر رہا تھا۔

پولیس نے گبسن پر اغوا کا الزام عائد کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store