کورونا لاک ڈاؤن: سعودی وزارت داخلہ نے واپسی سے متعلق اہم شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا

سعودی ائیر پورٹ فائل فوٹو سعودی ائیر پورٹ

سعودی وزارت داخلہ نے 8 زمروں میں شامل سعودی شہریوں کو پی سی آر کی شرط سے استثنیٰ دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے 15 ستمبر سے 8 زمروں میں شامل سعودیوں کو بیرون ملک سفر اور واپسی کی اجازت دیتے ہوئے انہیں واپسی پر پی سی آر کا پابند بنایا تھا تاہم اب یہ شرط ختم کردی گئی ہے۔

سعودی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کو مملکت واپسی کی صورت میں پی سی آر کی پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی شہری قومی شناختی کارڈ سے سفر نہیں کرسکتے، انہیں مملکت واپس آنے پر تین دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا، یہ پابندی اس صورت میں ہوگی جبکہ کرونا ٹیسٹ کا رزلٹ منفی آئے گا۔

سعودی حکام کے مطابق کرونا ٹیسٹ مملکت پہنچنے کے 48 گھنٹے بعد لیا جائے گا، رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں انہیں 7 دن تک ہاؤس آئسولیشن میں رہنا ہوگا اور ’تطمن‘ اور ’توکلنا‘ ایپس بھی استعمال کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 600 سے بھی کم نئے مریض سامنے آئے، 92 فیصد سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 185افراد صحت یاب ہوئے ہیں، اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 684 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store