افریقی ملک گھانا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، فٹبال ٹیم کے چھ نوعمر کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گئے

گھانا میں خوفناک ٹریفک حادثہ فائل فوٹو گھانا میں خوفناک ٹریفک حادثہ

گھانا کے دارالحکومت میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں فٹبال ٹیم کے چھ نوعمر کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر 30 شدید زخمی ہیں۔

افریقی ملک گھانا کے خانہ جنگی سے دوچار علاقے سے واپسی میں ایک بس ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی جس میں یوتھ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی سوار تھے۔

یہ حادثہ اتوار کی صبح پیش آیا جب بس فٹبال کھلاڑیوں کو میچ کے بعد واپس اپنے مقام پر پہنچا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی تعداد تیس ہے جبکہ 6 کھلاڑی موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

install suchtv android app on google app store