بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک جب کہ دوسرے کی تلاش کی جا رہی ہے

طیارہ گر کر تباہ فائل فوٹو طیارہ گر کر تباہ

بھارت میں دوران پرواز ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے سے قبل دو پائلٹوں نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی تھی تاہم ایک پائلٹ کی نعش مل چکی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

بھارت کے شہر اعظم گڑھ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تربیتی پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں چار افراد سوار تھے، حادثے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آسکی ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے سرائے میر پولیس اسٹیشن کے علاقے میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ میں سوار پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے جب کہ ایک اور پائلٹ کی تلاش کی جا رہی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق یہ حادثہ ساڑھے گیارہ بجے اس وقت پیش آیا جب طیارہ سرائے میر کے قریب پرواز کر رہا تھا، ذرائع کے مطابق طیارہ فلائنگ ٹریننگ سینٹر کی ملکیت تھا۔

آس پاس کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پیراشوٹ کے ذریعہ دو افراد نیچے اترے تھے جہاں سے ایک پائلٹ کی لاش برآمد کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store