سعودی عرب: یوم الوطنی کے موقعے پر فوجی طاقت کے مظاہرے کا اعلان

سعودی عرب: یوم الوطنی کے موقعے پر پاورشو دیکھائے گا فائل پوٹو سعودی عرب: یوم الوطنی کے موقعے پر پاورشو دیکھائے گا

سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سب سے بڑے ایئر شو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو جدہ کورنیش پر سعودی ایئر فورس، سعودی ایئر لائنز اور ایوی ایشن کے طیاروں نے تربیتی پروازیں کیں جہاں ایک ہیلی کاپٹر ایئر شو کے بینر کے ساتھ فضا میں چکر لگاتا رہا۔

محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ اس سال یوم الوطنی 90 کا جشن مختلف انداز میں منایا جائے گا۔سعودی عرب کی تاریخ میں سب سے بڑا ایئر شو پیش کیا جائے گا اس میں فوجی اور شہری ہوا بازی کے مختلف ادارے شریک ہوں گے۔

ایئر شو مملکت کی تاریخ کا سب سے بڑا ہوگا اس کی شروعات 23 ستمبر کو شام 4 بجے ہوگی جسے سعودی چینل پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ محکمہ تفریحات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں یوم الوطنی کے جشن کے موقع پر سعودی عرب کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا اعلان کیا تھا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store