معذور شخص سے انسانیت سوز سلوک، بھارتی پولیس بربریت کی ایک اور مثال، ویڈیو وائرل

بھارتی پولیس فائل فوٹو بھارتی پولیس

بھارت میں پولیس بربریت کی ایک اور مثال سامنے آگئی، اہلکار معذور رکشہ ڈرائیور کو گھسیٹتا ہوا تھانے لے آیا اور دھکا دے کر گرا دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اتر پردیش کے قنوج ضلع میں ایک پولیس اہلکار کی طرف سے معذور شخص کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کارروائی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔

ویڈیو میں ایک پولیس والا معذور شخص کو گھسیٹ کر پولیس چوکی لاتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ معذور شخص کے ساتھ پولیس زیادتی کی، یہ ویڈیو جمعہ کے روز کی بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے اور اس کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔

معذور شخص ای رکشہ چلاتا ہے، متاثرہ معذور شخص نے بتایا کہ وہ سڑک کے کنارے سواریوں کو بٹھا رہا تھا، تبھی کانسٹیبل نے اسے وہاں سے روانہ ہونے کو کہا، اس نے ایک منٹ ٹھہرنے کی گزارش کی۔

اس پر بقول معذور شخص پولیس کانسٹیبل کرن پال نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے پیٹا، پھر پولیس چوکی تک گھسیٹ کر لے گیا جبکہ ملزم کانسٹیبل کا کہنا ہے کہ اس نے سڑک کے کنارے سے سواری لینے والے معذور شخص سے جانے کے لئے کہا تو وہ بدسلوکی سے پیش آیا۔

اس واقعہ پر قنوج پولیس سپرنٹنڈنٹ نے میڈیا کو بتایا کہ معذور رکشہ ڈرائیور کا کانسٹیبل کرن پال سے جھگڑا ہوا تھا، ہمیں معلوم ہوا ہے کہ معذور شخص چوراہے پر رکشہ کھڑا کرکے سواری لے رہا تھا اسے ٹوکا گیا تو اس نے ملزم کانسٹیبل کو گالی دی اور دھکا بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے، ملزم کانسٹیبل کو اپنا غصہ کنٹرول کرنا چایئے تھا، ملزم کو لائن حاضر کیا گیا ہے اور معاملہ کو تفتیشی افسر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store