بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا، بھارتی سوسائٹی کی بھیانک تصویر نماٰیاں

ایمبولینس فائل فوٹو ایمبولینس

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں معمولی بات پر بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

مشرقی دہلی کے فلور مارکیٹ علاقے میں دھرمپال نامی شخص نے جب اے سی کی گرم ہوا کے خلاف احتجاج کیا تو پڑوسیوں نے گھر میں گھس کر پہلے بزرگ والد پر تشدد کیا اور پھر انہیں چھت سے نیچے پھینک دیا جس سے بزرگ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پڑوسیوں نے احتجاج کرنے پر دھرمپال کے بیٹے پر بھی چاقو سے حملہ کیا اور اس پر تشدد بھی کیا جس سے بیٹا بھی نیم مردہ حالت میں پہنچ گیا۔

علاقہ مکین نے دونوں کو قریبی ہیڈ گوار اسپتال لے گئے جہاں پر ڈاکٹروں نے دھرمپال کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی بیٹے کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا۔

تھانہ فلور مارکیٹ نے اس معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store