کورونا وبا کے معاشی اثرات، بحرین کی حکومت نے اہم بیان جاری کردیا

کورونا وائرس فائل فوٹو کورونا وائرس

بحرین میں کورونا وبا کے معاشی اثرات کے باعث حکومت نے پانی و بجلی کے بلز معاف کر دیے۔

بحرین کی حکومت نے کورونا وبا سے متاثرہ معاشی سرگرمیوں اور مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام شہریوں کے پانی و بجلی کے بلز خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہ اکتوبر سے آئندہ تین ماہ کے لیے شہریوں کی رہائش گاہوں کے بجلی و پانی بلز سمیت میونسپل فیس بھی حکومت نے اپنے ذمہ لے لی ہے۔

تین ماہ کے لیے حکومت نے تمام باشندوں کو پانی و بجلی اور میونسپل فیس سے استثنیٰ دے دیا ہے۔ یہ اقدام کورونا وبا سے متاثرہ کاروباری سرگرمیوں اور مشکل معاشی حالت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکومت نے مرکزی بینک کو تمام صارفین کے قرض کی اقساط کو بھی ملتوی کرنے کی ہدایات دی ہیں، حکومت نے کہا کہ مرکزی بینک سال کے آخر تک قرض کی اقساط کو ملتوی کر دے۔

بحرین کی حکومت نے حال ہی میں کورونا سے متاثرہ نجی شعبے کی بحالی کے لیے 11 بلین ڈالر معاونت کے پیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store