جنوبی کوریا، جاپان اور بلیز میں بھی تیز بارشوں اور طوفان کا خطرہ

دنیا بھر میں ٹیز بارشوں کا سلسلہ جاری فائل فوٹو دنیا بھر میں ٹیز بارشوں کا سلسلہ جاری

جنوبی کوریا، جاپان، بلیز میں سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا۔ جنوبی کوریا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ جاپان اور بلیز میں سمندری طوفان کے پیش نظر امدادی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا۔

سمندری طوفان میساک جنوبی کوریا کے ساحل سے ٹکرا گیا،۔ ساحلی علاقے میں ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں چل رہی ہیں۔

امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ طوفان کے باعث ایک شخص جان سے گیا، دو ہزار سے زائد افراد عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں ایک لاکھ بیس ہزار مکانات بجلی سے محروم ہو گئے۔ طویل عرصے سے جاری پہاڑوں سے جنگلات کی کٹائی سمندری طوفان کا سبب بنی۔ محکمہ موسمیات نے ساحلی علاقوں میں تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی کر دی۔

سمندری طوفان جاپان کے شہر اوکیناوا کے نزدیک سمندر پر شمال کی جانب بڑھنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے حکّام کے مطابق ساحلی علاقے میں نوے کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔

وسطی امریکا کی شمال مشرقی ساحلی پٹی کے قریب واقع ملک بلیز میں سمندری طوفان نینا شدت اختیار کر گیا۔ ہزاروں افرد نقل مکانی کر گئے جبکہ شہری خوراک، پانی اور تعمیراتی سامان کا ذخیرہ کرنے کی تیاری میں لگ گئے۔

امریکی قومی سمندری طوفا مرکز کے مطابق ساحلی علاقے میں ایک سو بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جو کہ مزید طوفانی بارشوں کو سبب بن سکتی ہیں۔

بلیز کے شہر تولیڈو میں انتظامیہ کی جانب پناہ گاہیں قائم کر دی گئی ہیں۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store