مودی کو ’من کی بات‘ کرنا مہنگا پڑ گیا، 5 لاکھ افراد کا ناپسندیدگی کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی فائل فوٹو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ’من کی بات‘ کرنا مہنگا پڑ گیا، بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوٹیوب چینل پر 5 لاکھ افراد نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق من کی بات کا پروگرام اتوار کی صبح 11 بجے شروع ہوا اور قریب آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ مودی کا پروگرام یوٹیوب پر بھی دکھایا گیا ہے۔ اسے نریندر مودی ، پی ایم او ، پی آئی بی اور دور درشن چینل کے علاوہ بی جے پی کے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

تاہم ہر چینل پر ڈس لائک کی بھر مار تھی، بی جے پی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ ویڈیو کو ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ڈس لائک موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق شاید یہ پہلا موقع ہے جب اس پروگرام کی ویڈیو پر اتنی ناپسندیدگی کا اظہار کیاگیا ہے ۔بی جے پی کے علاوہ یہ ویڈیو پی ایم او کے یوٹیوب چینل پر بھی اپ لوڈ کی گئی ہے ، جہاں اسے 70 ہزار سے زیادہ بار ڈس لائک کیا گیا ہے۔

سی دوران وزیر اعظم مودی کے یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کئے گئے ’من کی بات‘ پروگرام کی ویڈیوز کو 1 لاکھ سے زیادہ ڈس لائک موصول ہوئی ہیں۔30 اگست کو من کی بات کی ویڈیو کو اب تک زیادہ سے زیادہ ڈس لائک موصول ہوئیں۔

لیکن سب سے زیادہ ویوزبھی اس ویڈیو پر آر ہے ہیں ، جو صحت مند رجحان کے اشارے ہیں۔ بی جے پی کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ اس ویڈیو کو 17 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

رواں سال کے شروع میں جب مودی نے من کی بات کی تھی تو 2.76 لاکھ سے زیادہ ویوز ملے تھے ۔خیا ل رہے کہ مودی نے تقریباً نصف گھنٹے تک تقریر کی ، اس میں انہوں نے اس بار سب سے زیادہ نام نہاد ’آتم نربھرتا‘ پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کفیل ہندوستان میں کھلونے کی صنعت کا بہت بڑا کردار ہے۔

 

install suchtv android app on google app store