کشمیر میں مودی سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، محرم الحرام میں ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت سرکار نے ظلم و ستم کی انتہا کر دی، پہلے توعزاداری کے جلوسوں کو نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ، بعد ازاں جلوسوں کےشرکاکو تشدد کانشانہ بنایا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیلٹ گنز کا استعمال کیا گیا، عید پر مساجد کو تالے لگوا دیے گئے، محرم الحرام میں ظلم وتشدد کا وہ منظر پیش کیاگیا، جس کی مثال نہیں ملتی ، پوری امت مسلمہ میں بھارتی رویے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ محرم میں یکجہتی اوررواداری پرتمام شہریوں اورعلماکاشکرگزارہوں، یکجہتی اوررواداری سے شرانگیز قوتوں کو مقاصدکے حصول میں ناکامی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، حیرت ہے مقبوضہ کشمیر میں کورونا وبا کے دوران بھارتی مظالم جاری رہے، بھارت کورونا وباسےمناسب طورپرنہ نمٹ سکا۔

21دورہ چین کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگست کو دورہ چین میں وزیر خارجہ وانگ ژی ملاقات ہوئی ، وانگ ژی نےلداخ کی صورت حال، بھارت کےغیرقانونی اقدامات سےآگاہ کیا، چین جانتا ہے دنیا حقائق سے پوری طرح آگاہ ہے ،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کو اپنے نقطہ نظر اور اپنی فورسز پر اعتماد ہے ، بھارت کے دعووں میں کوئی دم خم نہیں ہے ، بھارت نے پہلے بھی چین سےپنجہ آزمائی کی اور فوجیوں کی لاشیں چھوڑ کربھاگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، زبانی اورتحریری طور پر بھی بھارت کے جارحانہ عزائم سے دنیا کو آگاہ رکھا ہے،سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کومشترکہ آواز اٹھائی چاہیے۔

install suchtv android app on google app store